ٹرمپ ‘کم جانگ ان ملاقات کل ہو گی،دونو ںسنگا پور پہنچ گئے
سنگاپور(اے این این+نوائے وقت رپورٹ)شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ ویویان بلکرشنان نے کم جانگ ان کا استقبال کیا اور ان کے استقبال کی ایک تصویر بھی اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے شیئر کی۔شمالی کوریا کے سپریم لیڈر آج سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسن لونگ سے ملاقات کریں گے جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان کل 12 جون کو ملاقات شیڈول ہے جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ سنگاپور کے وزیراعظم کا صحافیوں کو بتانا تھا کہ اس ملاقات پر 15 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔دوسری جانب کینیڈا میں جی سیون کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کم جانگ ان اپنے عوام کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ان کے پاس اچھا موقع ہے اور ایسا موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔امریکی صدر نے قیاس آرائی کی کہ اگر کم جانگ ان سے ملاقات ہوئی تو انہیں معلوم ہے کہ ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ان کے خیال میں وہ ملاقات کے پہلے منٹ میں ہی جان لیں گے کہ ملاقات کیسی ہوگی لیکن اگر ملاقات سودمند نہ ہوئی تو وہ کم از کم آپس میں مل ہی لیں گے۔کم جونگ ان اور ٹرمپ مجوزہ ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔ ان دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تاریخی ملاقات سینٹوسا جزیرے پر منگل کو ہو گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کے رہنما کسی برسراقتدار امریکی صدر سے مل رہے ہیں۔ سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشن نے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا سنگاپور کے ہوائی اڈے پر استقابل کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سنگاپور کے اخبار سٹریٹس ٹائمز کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے اتوار کو تین جہازوں نے پرواز کی۔ ایک کارگو جہاز تھا جو علی الصبح اڑا، اس کے بعد ایک چینی جہاز اور پھر کم جونگ ان کا ذاتی جہاز اڑا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کو 'امن کا مشن' قرار دیا اور کہا کہ دونوں سربراہان کے لیے 'صحیح معنوں میں یہ پہلی بار ہے۔' کینیڈا میں جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر وہاں سے روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ 'اپنے لوگوں، اپنے خاندان اور اپنے لیے کچھ مثبت کر سکتے ہیں۔' امریکہ کو امید ہے کہ اس ملاقات سے ایک ایسے مرحلے کا اغاز ہوگا جس میں کم جونگ ان آخرکار اپنے جوہری ہتھیاروں پر کام بند کر دیں گے۔شکارپور کے وزیراعظم سے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے ملاقات کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں لیڈروں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اہمیت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر کم جونگ ان کی گاڑی کے گرد کوریائی سکیورٹی کا تحت پہر تھا۔