• news

پاکستان کا ایران گیس پائپ لائن کیلئے بڑی ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے بڑی ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا منصوبے کیلئے بھی ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیگی حکومت کے آئی پی اور تاپی منصوبوں سے متعلق آخری دن اہم فیصلے ہوئے۔ ن لیگ کے آخری دنوں میں ای سی سی نے ان منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری 5 سال کے لئے دی۔ دستاویز کے مطابق کراچی لاہور گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے بھی ٹیکس چھوٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ ان منصوبوں کے لئے ٹیکس میں چھوٹ 5 سال کیلئے دی گئی ہے۔ پٹرولیم و گیس سیکٹر کیلئے بڑی پائپ لائنوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی۔ ٹیکس چھوٹ بڑی پائپ لائنوں کے لئے درآمدی مشینری، پرزہ جات پر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن