• news

ہندو شدت پسندوں کے حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا ڈرامہ پریانکا چوپڑا نے معافی مانگ لی

نئی دہلی (بی بی سی) امریکی ٹیلی وژن سیریز کوانٹیکو کی ایک قسط میں ہندو شدت پسندوں کے بارے میں ایک کہانی پر پریانکا چوپڑا نے معافی مانگ لی ہے۔ کوانٹیکو کی ایک حالیہ قسط میں دکھایا گیا کہ کشمیر کے معاملے پر ہونے والے ایک اجلاس پر ہندو شدت پسند حملے کا منصوبہ بناتے ہیں۔ اس ڈرامے میں بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی شدت پسند امریکہ میں کشمیر کے بارے میں ہونے والے ایک اجلاس پر حملے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تاہم پریانکا چوپڑا یہ پتا لگا لیتی ہیں کہ دراصل یہ منصوبہ ہندو شدت پسندوں کا ہوتا ہے جو پاکستان کوبدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انڈین شائقین نے ہندوئوں پر حملہ قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن