بنگلہ دیش: مون سون کی پہلی بارش پانی روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں داخل، مشکلات کا سامنا
ڈھاکہ (اے ایف پی) مون سون کی پہلی بارش کے سبب سیلابی پانی روہنگیا مسلمان مہاجرین کے کیمپوں میں داخل ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ امدادی ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ خواتین اور بچوں کو مسائل درپیش ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے نشیبی علاقے سے پانی نکالنا شروع کردیا ہے۔ آئندہ چند روز میں مزید بارش کا امکان ہے۔