جرمن لڑکی کا قتل،گرفتار عراقی مہاجر نے اعتراف جرم کرلیا
بغداد(این این آئی)عراقی نوجوان علی نے تسلیم کر لیا ہے کہ اس نے جرمنی میں بطور مہاجر اپنے قیام کے دوران ایک چودہ سالہ جرمن لڑکی کو قتل کیا تھا۔ اسے جمعے کے دن ہی عراق میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس پر جرمنی میں عوامی غم و غصہ نمایاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی علاقے کردستان کے حکام نے بتایا کہ بیس سالہ علی نے ایک جرمن لڑکی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ علی پر الزام ہے کہ اس نے جرمن شہر ویزباڈن میں اس چودہ سالہ لڑکی کو جنسی حملے کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ طبی رپورٹوں کے مطابق اس لڑکی کی موت گلا گھونٹ دینے کے باعث ہوئی تھی۔