• news

نواب امان اللہ نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آواز اٹھائی:مجاہد شاہین

برسلز (نامہ نگار) نواب امان ملک ایک کردار ایک تحریک کا نام تھا آپ نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کی آواز اٹھائی، کمیونٹی کے سر پر ہاتھ رکھا پاکستان اور کشمیر کے ہر پروگرام کا اہتمام کیا اور اس میں بھرپور حصہ لیا۔ ان خیالات کا اظہار جے کے ایل ایف شاہین کے چیئرمین سردار مجاہد شاہین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواب امان ملک پی پی پی کے ایک مخلص کارکن نے یورپ میں پارٹی کو منظم کیا اور ہمیشہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کے سپاہی کی حیثیت سے کام کیا۔ان کی وفات پر گہرا صدمہ پہنچا ہے پی پی پی ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے مجاہد شاہین نے نواب امان ملک کی وفات پر اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرونحمل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا آج بلجیئم برسلز یورپ میں غم اور افسوس میں عوام مبتلا ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن