• news

سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ 24 گھنٹے بعد بحال

لاہور (خبرنگار) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ویب سائٹ بالآخر چوبیس گھنٹے بعد بحال ہوگئی ، ویب سائٹ بحال ہونے سے اندرون بیرون فلائٹ شیڈول کے حوالے سے مسافروںکو بروقت آگاہی شروع ہوگئی۔سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ میں فنی خرابی پید اہونے کی وجہ سے 24 گھنٹے پروازوں کے حوالے سے مسافروں کو آگاہی نہ مل سکی جس کی وجہ سے مسافروں کے علاوہ ان کے عزیز واقارب ائر پورٹ پر خوار ہوتے رہے،گزشتہ روز ویب سائٹ بحال ہونے سے مسافروں سمیت عملے نے بھی سکھ کا سانس لیا ،ویب سائٹ بحال ہونے سے پروازوں کی اندرون وبیرون ملک معلومات اب مسافروں کو بروقت مہیا ہو سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن