نہری پانی چوری کرنے والے 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)نہری پانی چوری کرنے والے 20افراد کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ نہر کے ایس ڈی او ندیم نے نہری پانی چور ی کرنے والوںکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 94/9-L میں رستم وغیرہ3ملزمان ‘عباس وغیرہ2‘غلام عباس وغیرہ2‘96/9-L میں ریاض وغیرہ9‘64/5-L صادق وغیرہ3اور 97/9-Lمیں برکت کو سرکاری پانی کاکھال توڑکر پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔پولیس نے ایس ڈی او کینال ندیم کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔