• news

نارنگ منڈی : سرحدی گاوں کجلہ میں کرکٹ ٹورنا منٹ عیدالفطر کے تیسرے روز ہوگا

نارنگ منڈی (نامہ نگار) پاکستان بھارت زیرو لائن پر واقع سرحدی گاوں کجلہ میں عیدالفطر کے تیسرے روز اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ (ٹیپ وال) منعقد ہو رہا ہے۔ پنجاب بھر کی چوٹی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انتظامیہ چوہدری وقار احمد کجلہ چوہدری صدام کجلہ سید عدنان کاظمی چوہدری نعیم کجلہ اور بشارت کجلہ نے حصہ لینے والی ٹیموں سے کہا ہے کہ کل تک انٹری کروا لیں۔ دور سے آنے والی ٹیموں کے قیام و طعام بندوبست ہو گا اول آنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے، ٹرافی اور دوئم کو ایک لاکھ روپے، ٹرافی نقد انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ہر سال درجنوں ٹیمیں ٹیلنٹ کا بھرپور مظاہرہ کرتی ہیں اور بڑی تعداد میں تماشائی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے دور دور سے آتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن