پنجاب کی 6 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا‘ غیر جانبدار ہیں : حسن عسکری
لاہور (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی چھ رکنی کابینہ کے ارکان نے گورنر ہاﺅس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراءمیں شوکت جاوید، احمد وقاص ریاض، ظفر محمود، ضیاءایچ رضوی، ڈاکٹر جواد ساجد خان اور انجم نثار شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی نے کہا کہ پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیرجانبدار ہے۔ شفاف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائیں گے۔ انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائیگا۔ احمد وقاص ریاض نگران وزیر اطلاعات ہونگے۔ ڈاکٹر جواد ساجد خان کو صحت کا محکمہ سونپا گیا ہے۔ ظفر محمود کو توانائی، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، شوکت جاوید کو محکمہ داخلہ دیا گیا ہے۔ انجم نثار کو انڈسٹریز، کامرس اینڈ انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ، مائنز اینڈ منرل کا محکمہ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی زیرصدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں عام انتخابات کے شفاف ، منصفانہ،آزادانہ اورپرامن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کا اظہار کےا گےا۔ نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے نگران صوبائی وزراءکا خےر مقدم کےا اور انہےں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ نگران سیٹ اَپ محدودمدت اور محدود دائرہ کار کےلئے ہے اورنگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے۔ ہم نے محدود عرصے میں شفاف انتخابا ت کی ذمہ داری کو پورا کرنا ہے۔ الیکشن کمشن کی ہدایات کی روشنی میں شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کویقینی بنانے کےلئے سہولتیں فراہم کریں گے۔ انتظامیہ کو غیر جانبدارانہ طریقے سے فرائض سرانجام دینے ہیں۔ ہم محدود مدت کےلئے آئے ہیںاورہم چاہتے ہیں کہ عوامی فلاح وبہبود کےلئے کچھ ایسے کام کر جائیں جس سے عوام کو ریلیف ملے اورعوام کی فلاح و بہبود سے متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں لیڈ لینا ہوگی۔ ایسی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں جو آنے والی نگران حکومتوں کےلئے قابل تقلید ہو۔ انہوںنے کہا کہ وزراء، انتظامیہ اور پولیس کو غیر جانبدار او رغیر سیاسی ہونا چاہےے۔ حسن عسکری رضوی کی زیرصدارت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد بچوں کے مستقبل پر چائلڈ لیبر کے اثرات سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ احمد وقاص ریاض کو وزارت اطلاعات کا چارج دیا گیا ہے۔ ضیاءایچ رضوی کو وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنایا گیا ہے۔ سابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود کو توانائی کی وزارت دی گئی ہے۔
نگران کابینہ