• news

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے روپیہ سستا ہونے سے سابق حکومت کی مصنوعی ترقی کا پول کھل گیا: خورشید شاہ

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق اپوزیشن لیڈر اور رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے نگراں حکومت سے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں شدید کمی سے سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا پول کھل گیا ہے۔ گزشتہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا اورعید سے قبل مہنگائی کا یہ طوفان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔پیپلز پارٹی پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتی ہے اور نگراں حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پرواپس لے، نگراں حکومت گزشتہ حکومت کی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن