• news

کرم ایجنسی: دہشت گرد ی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ 4 ملزم گرفتار‘ اسلحہ بارود برآمد

کرم ایجنسی ( اے این این ) کرم ایجنسی میںسکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا ، سبزی منڈی صدہ سے وزنی بم اور بارود برآمد کرکے ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا اور مزید کارروائی کرتے ہوئے 4 مشکوک افراد کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے صدہ میں منگل کے شب کرم سکائوٹس کے 114 ونگ اور لیوی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے سبزی منڈی سے خطرناک بم اور بارود برآمد کرکے صدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، ونگ کمانڈر کرنل مقصود انجم کے سربراہی میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فروٹ کریٹ سے خطرناک بم اور بارود برآمد کر لیا ۔ ونگ کمانڈر کرنل مقصود انجم کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ صدہ سبزی منڈی کو کریٹ میں بند بم لا یا گیا ہے ،جس پر انہوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا اور مزید کاروائی کرتے ہوئے 4 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ صدہ کے مکینوں نے فورسز کے بر وقت کاروائی کو سراہتے ہوئے کرنل مقصود انجم کا شکریہ ادا کیا اور فورسز کیساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن