ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کی قانونی حیثیت پر جواب کیلئے اٹارنی جنرل کو مہلت دیدی
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کی قانونی حیثیت کے بارے میں درخواست پر اٹارنی جنرل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔ درخواست میں یہ دعویٰ کیا 18 ترمیم کی منظوری کے بعد نیب آرڈیننس 1999 کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور یہ ایک مردہ قانون ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پاکستان لائرز فائونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں نیب آرڈیننس 1999 کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا اور اس پر مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں. ہائیکورٹ کے روبرو درخواست کا جواب داخل نہیں کرایا جا سکا جس پر اٹارنی جنرل کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی۔ درخواست پر آئندہ کارروائی 25 جون کو ہوگی۔