کروڑ وں کے فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث 3 ملزم گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب لاہور نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مرتکب 3 ملزموں محمد گلزار، عمران مقصود اور ملک امجد سدھیر کو گرفتار کر لیا۔ نیب کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر نیب کے جعلی لیٹر ہیڈز کی تیاری کے ساتھ ساتھ انکے استعمال سے بھاری مالی فوائد حاصل کرنے کے مرتکب ہوئے۔ جبکہ ملزمان ڈی ایچ اے لاہور سمیت مختلف نجی ہائوسنگ سوسائٹیوںکے متعدد پلاٹوں کی خرید و فروخت کیلئے بھی جعلی کاغذات کی تیاری اور تمام بوگس کاغذات میں جعلی این او سی بھی شامل ہیں جن کی مدد سے غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی فروخت کی گئی، دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ ملزمان نیب کے جعلی اور من گھڑت لیٹرز کے ذریعے زمینیں فروخت کرتے رہے اور کروڑوں روپے کمائے۔ ملزموں کا احتساب عدالت سے 25 جون تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔