لاہور: ڈاکوؤ ں نے میاں محمود الرشید کے بھائی ضیاء الرشید سے 25لاکھ روپے چھین لئے
لاہور (نامہ نگار) اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالرشید کے بھائی سے گن پوائنٹ پر 25لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمودالرشید کے بھائی میاں ضیاء الرشید نے گزشتہ روز اقبال ٹائون میں نجی بینک سے 25لاکھ روپے نکلوائے وہ کار پر قریب ہی واقع اپنے دفتر دبئی چوک پہنچے تو ان کا تعاقب کرتے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور 25لاکھ روپے نقدی لوٹ لی، ڈاکوؤں نے ان کی کار کی چابی نکالی اور فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تفتیش شروع کر دی۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ مسلم ٹائون اور علامہ اقبال ٹائون میں ڈاکو راج ہے، پولیس بے بس اور شہری لٹنے پر مجبور ہیں۔ کئی بار پولیس کے اعلیٰ افسروں کو شکایات درج کرائی گئیں لیکن جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکا، انہی وارداتوں کے سدباب کیلئے کروڑوں روپے لگا کر ڈولفن فورس بنائی گئی لیکن جرائم میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا۔