سینیٹر چودھری سرور نے جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کو ’’ریحام ٹو‘‘ قرار دیدیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کو ’’ریحام ٹو‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کو سچا سمجھتے ہیں‘ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا‘ بروقت اور شفاف انتخابات سے تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔