• news

کراچی میں پارکوںپر قبضے: سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی (وقائع نگار)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کرمنل اور خلاف ضابطہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کیس کی سماعت عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اوراٹارنی جنرل کوآئندہ سماعت تک ہر صورت جواب داخل کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ۔منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کرمنل اور خلاف ضابطہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل آفس کے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل آفس پر 50,50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اوراٹارنی جنرل کوآئندہ سماعت تک ہر صورت جواب داخل کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ۔ علاہ ازیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پارکوں،کھیل کے میدانوں پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل سے جامع عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے ۔منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پارکوں،کھیل کے میدانوں پر قبضے اور تجاوزات کے معاملے کی سماعت ہوئی جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا؟کیا کشمیر روڑ سے دفاتر بھی ختم کردیے؟جس پر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمل درآمد رپورٹ کے لیے دو دن کی مہلت دے دیں۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کیا کہ کیا آپ ذمہ داری سے کہہ رہے کہ تمام تجاوزات کا خاتمہ ہوگیا؟عدالت نے کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو دن کے لیے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن