راہول گاندھی پر فرد جرم عائد
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں بھیونڈی کی عدالت نے ہتک عزت کے مقدمے میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی پر فردجرم عائد کردی، تاہم گاندھی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ راہول کیخلاف انتہاپسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رہنما راجیش کنٹے نے 4 سال قبل عدالت سے رجوع کیا تھا۔