• news

صاف پانی اور لاہور پارکنگ کیس، ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی اور فاضل عدالت نے پانچوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ملزمان کو دوبارہ 26 جون کو پیش کیا جائیگا۔ نیب کی جانب سے صاف پانی کمپنی کیس میں پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے تھے جبکہ نیب حکام کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاحال احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے نیب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو منظور نہیں کیا اور پانچویں ملزمان کو جوڈیشل کرنے کا فیصلہ سنایا نیب کی جانب سے ملزمان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کروڑوں روپے کے فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث پانچ ملزمان گرفتار کیے گئے تھے۔ نیب لاہور کی طرف سے 17 اپریل کو 4 دیگر مرکزی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت میں لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں ملوث ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے دو ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کو دوبارہ 26 جون کو پیش کیا جائیگا۔ اس سے پہلے تین ملزمان کو پلی بارگنگ کے ذریعے رہا کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن