• news

عدلیہ اور اداروں کیخلاف مہم پر نواز شریف سے ٹکراﺅ رہا: نثار

اسلام آباد (آن لائن) چوہدری نثار ایک بار پھر نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز پر پھٹ پڑے۔ چک بیلی خان روڈ حرکہ کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے نثار نے کہا کہ یہ الیکشن پہلے سے زیادہ مشکل ہیں، کارکنوں کو زیادہ محنت کی ضرورت ہے،1988 میں جب بی بی کی حکومت تھی تو میاں صاحب کو عورت کی حکومت قبول نہ تھی اور آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کمانڈ اپنی بیٹی کو دے رہے ہیں وہ اس قابل نہیں۔ میرا میاں صاحب سے اسی بات پہ ٹکراﺅ رہا کہ میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم کا مخالف تھا، میں آج بھی ثابت قدم ہوں، نون لیگ کے ٹکٹ کا حلقہ میں ایسا امیدوار سامنے آرہا ہے جس نے کبھی حلقہ میں کوئی کام ہی نہیں کیا، عید کے فوراً بعد بروز سوموار چکری کے مقام پر جلسہ کر کے باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کروں گا۔چودھری نثار نے پرویز رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی کرتوتیں بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں۔ پرویز رشید نے پارٹی میں خوشامد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور پرویز رشید جیسے لوگ خوشامد کی بدترین مثال ہیں۔ پارٹی غداروں نے (ن) لیگ پر سیکولر نظریہ مسلط کیا اور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے، پرویز رشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔


نثار

ای پیپر-دی نیشن