• news

سوات : عید کے موقع پر اسلحہ کی نمائش ، ڈبل سواری پر پابندی

سوات (صباح نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات کیپٹن(ر)واحد محمودنے عیدالفطرکے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خیبر پی کے پولیس ایکٹ 2017کی زیر دفعات 82اور( 1)86کے تحت ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے ،روشنائی گولہ بارود بیچنے ،اسلحہ آتشین کی نمائش اور اسلحہ لہرانے ،غیر قانونی کارپارکنگ اور ڈبل سواری کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔پابندی کا اطلاق چاند رات او رعید کے ایام کے دوران ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن