• news

اسلام آباد: قبائلیوں کا فاٹا میں بھی 25 جولائی کو انتخابات کرانے کیلئے احتجاج

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قبائلیوں نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں فاٹا میں بھی عام انتخابات کرانے کیلئے احتجاج کیا۔ قبائلیوں نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ قبائلی علاقوں میں صوبائی الیکشن بھی عام انتخابات 2018ء کے ساتھ کرائے جائیں۔ فاٹا میں خیبر پی کے کی طرح فاٹا میں 25 جولائی کو ہی الیکشن کرائے جائیں۔ قبائلیوں نے نعرے لگائے کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔ مظاہرین الیکشن کمشن کے دفتر کے باہر پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن