صدر کم نے عوام کے روشن مستقبل کیلئے اہم قدم اٹھایا‘ ملاقات پر شکریہ: ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ صدر کم نے عوام کے روشن مستقبل کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے ٗ ملاقات پر شکر گزار ہوں ۔صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا میں صدر کم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عوام کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا اور ہماری ملاقات ممکن ہوئی ہمار ی ملاقات بے مثال تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات سے ثابت ہوتا ہے کہ تبدیلی ممکن ہے اس کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی سنگاپور میں ہونے والی تاریخی ملاقات کے دوران کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پیانگ یانگ کی دعوت دی تھی۔ٗ شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کی۔کم جانگ ان کا کہنا ہے ملاقات بہت ضروری تھی تاکہ ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال کو روکا جائے۔