• news

قاہرہ: عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی صاحبزادی اور داماد پر دہشت گردی کا الزام ڈیڑھ ماہ حراست میں رکھنے‘ تفتیش کرنے کا حکم

قاہرہ(اے پی پی) مصرکی ایک فوجداری عدالت نے معروف عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی صاحبزادی اور ان کے شوہر انجینئرحسام خلف کو دہشت گردی کے الزام میں ڈیڑھ ماہ کے لیے حراست میں رکھنے اوران سے تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی بیٹی اور ان کے شوہر کو مصری پولیس نے چند ماہ قبل مصر کے ایک سیاحتی مقام سے حراست میں لیا تھا۔الوسط پارٹی سے تعلق رکھنے والے حسام خلف اور ان کی اہلیہ پر خلاف قانون جماعت سے تعلق، حکومت کا تختہ الٹے پراکسانے، دہشت گرد تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے اور دہشت گردوں کو اسلحہ کی خریداری میں معاونت فراہم کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن