• news

کتاب کی اشاعت رکوانے کیلئے درخواست، ریحام کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریحام خان کی کتاب کی اشاعت رکوانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سول جج اسلام آباد مبشر حسن چشتی نے ریحام خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ پیمرا اور الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کر لی۔ ریحام خان کی طرف سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ درخواست گزار شیخ عبدالرؤف مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریحام خان چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ نہیں، ریحام خان غیر معمولی مقصد کیلئے متنازعہ کتاب شائع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن