نیشنل ٹرانسمیشن کی اپ گریڈیشن، سندھ بیراج کیلئے عالمی بنک پاکستان کو 565 ملین ڈالر فراہم کریگا
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان اور عالمی بنک نے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت عالمی بنک دو مختلف منصوبوں کے لیے 565 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ نیشنل ٹرانسمیشن کو جدید بنانے کے منصوبے کیلئے 425 ملین ڈالر اور سندھ بیراج پراجیکٹ کے لیے 140 ملین ڈالر قرضہ فراہم کیا جائیگا۔ اس منصوبے کے تحت گدو بیراج کو بہتر بنانے کے علاوہ محکمہ آبپاشی سندھ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائیگا۔