آج جمعۃ الوداع ، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیںگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) آج ملک بھر میں جمعۃ الوداع عقیدت واحترام سے منایا جائیگا، مساجد میں بڑے اجتماعات ہونگے جن میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور شام کو شوال کا چاند نظر آنے کی وجہ سے آج بعد نماز مغرب ملک بھر کی مساجد سے اعتکاف ختم کر دیا جائیگا۔