ہاکی فیڈریشن نے ملازمین کو عید سے ایک روز قبل تنخواہیں دیدیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلیٰ حکام نے بالآخر ملازمین کو عید سے ایک روز قبل ان کی تنخواہ ادا کر ہی دی۔ پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر جس میں گذشتہ ایک ماہ کے قریب سیکرٹری سمیت اعلٰی حکام نے قدم تک نہیں رکھا تھا ملازمین میں شدید پریشانی پائی جا رہی تھی کہ آیا عید پر بھی انہیں تنخواہ نہیں ملے گی تاہم گذشتہ روز ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ادا کر دی۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ نے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں بیٹھنا بند کر دیا ہے جس کی بنا پر دفتر میں اکثر اوقات اندھیرے چھائے رہتے ہیں۔ تنخواہ ملنے پر ملازمین نے اﷲ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں کبھی اتنا برا وقت نہیں آیا جتنا اس انتظامیہ کے دور میں آیا ہے۔جس میں رشتہ داروں کو نوازا جا رہا ہے۔