• news

وزیر آباد، کسووال، ڈسکہ میں کمسن بچی سمیت لڑکی اور لڑکے سے زیادتی، ایک ملزم گرفتار

وزیر آباد/ کسووال/ ڈسکہ (نا مہ نگاران+نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں اوباشوں نے کمسن بچی سمیت لڑکی اور لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جناح کالونی کے رہائشی محمد عاصم رحمانی کی پانچ سالہ بیٹی فجر کو گلی میں کھیلتے ہوئے صغیر احمد راجپوت ورغلاء کر ساتھ لے گیا اور اسے اپنی حیوانیت کا نشانہ بنایا ۔کم سن بچی گھر آکر نیم بے ہو ش ہوگئی جس نے اپنے والدین کو واقعہ سے متعلق اگلے روز آگاہ کیا جس کے بعد بچی کے والد محمد عاصم رحمانی کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات بند کردیا ہے۔ کسووال سے نامہ نگارکے مطابق ملزم نصیر احمد نے اختر بی بی کی غیر موجودگی میں اسکے گھر داخل ہو کر اسکی 17سالہ بیٹی زلیخاں بی بی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈسکہ کے نامہ نگار اور نمائندہ خصوصی کے مطابق جامکے روڈ کے رہائشی محمد عثمان کے 15سالہ بھائی عمران کو عبدالحنان اور ایک نامعلوم ملزم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن