چونڈہ: جنگ 65ء میں پھینکا5 کلو وزنی بھارتی بم کھیتوں سے برآمد
سیالکوٹ (نامہ نگار)سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے قریب چونڈہ کے گاؤں متیکے سے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پھینکا گیا بھارتی بم 53 سالوں کے بعد ناکارہ حالت میں ملا ہے۔ بھارتی بم چودھری ارشد کے کھیت میں گرا تھا لیکن پھٹ نہ سکا تھا۔ مکینوں کے مطابق پانچ کلو گرام وزنی بھارتی بم ناکارہ ہوچکا ہے اور اس ناکارہ بم کو قبضہ میں لینے کیلئے بم ڈسپوزل کا عملہ متیکے گیا اور کارروائی جاری ہے۔