شکار پور: مکان کی دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 جاں بحق، 2 زخمی
شکار پور (نوائے وقت رپورٹ) شکار پور کے علاقے وزیر آباد میں خستہ حال مکان کی دیوار گر گئی۔ پولیس کے مطابق ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں تین اور چار سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔