• news

لاڑکانہ: جتوئی برادری کے دو گروپوں میں تصادم‘ دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

لاڑکانہ:(نوائے وقت رپورٹ) لاڑکانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عاقل تھانے کی حدود میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ دشنی پر تصادم ہوا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد قتل جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مقتولین کے ورثاء نے نعشوں کے ساتھ آگانی میں دھرنا دے دیا ہے جس کے بعد سکھر لاڑکانہ روڈ بلاک ہو گیا۔ مظاہرین کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن