• news

نائیجیریا میں مویشی چوروں کے حملے، 15 افراد ہلاک

کانو (اے ایف پی) شمالی اور وسطی نائیجیریا میں تشدد کے باعث 15 افراد مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ریاست زفعارا کے نواح میں مویشی چوروں نے 4 دیہات پر حملہ کرکے 10 افراد کو مار ڈالا۔ مقامی لوگوں نے کہا ہلاکتیں زیادہ ہیں۔ اس طرح کی ایک اور کارروائی بینو ریاست میں5افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پرتشدد واقعات کے بعد صدربوہاری پر تشدد بڑھا ہے اور آئندہ برس فروری میں الیکشن ہورہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن