• news

”بجلی پانی گیس بینکوں کے نادہندہ نہیں“ الیکشن کمشن نے 200 سے زائد امیدوار کلیئر قرار دیدیئے

لاہور (ایجنسیاں) الیکشن کمشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 200 سے زائد امیدواروں کو کلیئر قرار دیدیا ہے۔ لاہور کے ریٹرنگ افسروں کو ملنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جن امیدواروں کو الیکشن کمشن نے کلیئر قرار دیا ہے۔ بجلی ،پانی ،گیس کے بلوں اور بنکوں کے رقوم کے حوالے سے ن میں سے کوئی نادہندہ نہیں ہے الیکشن کمشن نے ان مدات میں دیگر مختلف اداروں سے امیدواروں کے بارے میں رپورٹس طلب کر رکھی تھیں جس کے نتیجے میں اب تک ریٹرنگ افسروں کو الیکشن کمشن سے 200 سے زائد صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے بار ے میں رپورٹس موصول ہوئیں اورتمام رپورٹس امیدوارں کے حق میں حوصلہ افزا ہیںان رپورٹس میں کسی امیدوارکو بجلی، پانی،گیس اوربنکوں کا ڈیفالٹرقرارنہیں دیا گیا اس حوالے سے ریٹرنگ افسروں کا کہنا تھا کہ امیدواروں کا ڈیفالٹر نہ ہونا اچھی بات ہے امیدوار انتخابی عمل کو سمجھنے لگے ہیں اور انہوں نے اپنے معاملات درست رکھنا شروع کر دیئے ہیں۔ الیکشن 2018ءمیں حصہ لینے والے امیدواروں کی عذرداریوں اور شکایات کے ازالے کیلئے پنجاب بھر میں آٹھ الیکشن ٹربیونل تشکیل دیدیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن نے پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 5 جولائی مقرر کی ہے۔ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں جماعت کی وابستگی کا سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کریں تاہم اگر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت کسی بھی وجہ سے جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ منسلک نہیں کیا جا سکا تو یہ سرٹیفیکیٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرایا جا سکتا ہے۔
200 امیدوار کلیئر

ای پیپر-دی نیشن