• news

بھارتی گجرات : بچھڑے لے جانیوالے مسلم نوجوان پر انتہا پسند ہندوﺅں کا تشدد شدید زخمی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ضلع گجرات میں ہندو نوجوانوں نے بچھڑے لیجانے والے مسلمان نوجوان کی پٹائی لگا دی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گجرات کے نواحی علاقے سورت میں ہندو نوجوانوں نے بچھڑے لیجانے والے مسلمان نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا شانہ بنایا۔ جس کی شناخت ولساڑ شہر کے موٹا تائیوان کے رہائشی محب ابو بکر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اشرولی گاﺅں ، مہوا سے 6 بچھڑوں کو وین میں لے جا رہا تھاکہ مہوا بردولی روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب 4 نوجوانوں نے روکا۔ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے دیکھ کر محب نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن چاروں نامعلوم افراد نے اسے پکڑلیا اور ڈنڈبرساکر اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارت/ تشدد

ای پیپر-دی نیشن