• news

ملک بھر میں عیدالفطر کے تینوں روز بارش کی پیش گوئی، کراچی میں ہلکی پھلکی پھوار

لاہور/ کراچی/ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ ایجنسیاں) کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر اور نارتھ ناظم آباد میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا گزشتہ روز درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد اور جنوب مغربی علاقوں سے 34کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے عید الفطر پر اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پی کے فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی نوید سنادی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔ آج سے پاکستان میں پری مون سون بارش کا آغاز ہوگا۔ عیدالفطر کے تینوں روز اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، خیبر پی کے، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ لاہور اور اس کے گرد و نواح میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے گرد آلود ہواﺅں کا راج ہے جس کا خاتمہ بارش کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ گرد آلود ہواﺅں کی وجہ سے شہریوں کو سانس اور گلے کی تکلیف کا سامنا ہے۔
بارش

ای پیپر-دی نیشن