• news

ملک بھر میں جمعة الوداع مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ ، جمعة الودع مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،وفاقی دارالحکومت میں جمعةالوداع کاسب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجداورلاہور میں بادشا ہی مسجد میں ہوا۔جمعة الوداع کے موقعے پرمساجد میںشدید رش دیکھنے کو ملاجمعہ کی نمازکے بعد پاکستان میں امن ،ترقی وسلامتی کے ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔علماءکرام کی طرف سے نمازیوںکو عید کی خوشیوں میں غریبوں یتیموں ،نادارومساکین کو شریک کرنے کی تلقین کی گئی ۔ اس موقع پر مساجد کے باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ جمعة الوداع خصوصی اہمیت کاحامل ہے کہ یہ رمضان المبارک کے اختتام کی علامت ہوتاہے ۔
جمعتہ الوداع

ای پیپر-دی نیشن