• news

پرامن ماحول میں عید پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے : آرمی چیف

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے اہل وطن کو عید مبارک کہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے اہل وطن کو عید مبارک کہی گئی۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں شہداءکی قربانیوں کا ثمر ہے۔ شہدا اور غازیوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہمیشہ پاکستان پر برستی رہیں۔ عید کی خوشیاں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن