• news

ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ جولائی میں ڈارون سٹرائیک لیگ میں شرکت کریں گے

سڈنی (اے پی پی) بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ جولائی میں شیڈول ڈارون سٹرائیک لیگ میں شرکت کریں گے۔ وارنر کو ایک برس اور بینکرافٹ کو نو ماہ کی پابندی کا سامنا ہے تاہم ان کھلاڑیوں کو پابندی کے دوران کلب کرکٹ اور غیرملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہے۔ 25 سالہ بینکرافٹ پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ وارنر صرف دو میچز کھیلیں گے۔ ناردرن ٹیریٹوری کرکٹ چیف جوئل موریسن نے اپنے بیان میں کہا کہ وارنر اور بینکرافٹ کی ڈارون میں شمولیت باعث مسرت ہے اور مقامی کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے بہت فائدہ ہو گا جس سے انہیں اپنی کارکردگی میں نکھار لانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن