• news

عوامی مفاد اولین ترجیحات میں شامل ہے : سعید ورک

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن نامزد امیدوار این اے 121 چوہدری محمد سعید ورک سابق ایم این اے نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی اور پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ جمہوری جدوجہد کی اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے این اے 121سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چوہدری احسان ورک آف مرادے کلاں، چوہدری محمد یوسف ورک، سید اعظم حسین شاہ، چوہدری ناصر محمود واہگہ، محمد یوسف ورک، سید سجاد حسین بگے شاہ، چوہدری قیصر ورک و دیگر موجود تھے، چوہدری محمد سعید ورک نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کاجھوٹا دعویٰ کرنیوالے (ن) لیگی رہنمائوں کو شرم آنی چاہئے کہ آج بھی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر ہے اور کاروبار زندگی مفلوج ہوکرر ہ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن