عام انتخابات میں شکست تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا مقدر ہے: یعقوب بگا
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین حاجی شیخ محمد یعقوب بگاء نے کہا کہ ن لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف تیسری مرتبہ ایم این اے کامیاب ہوں گے عوام نے میاں جاوید لطیف کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے تحریک انصاف کے پاس جاوید لطیف کے مقابلے کیلئے اپنی جماعت سے کوئی امیدوار نہیں ملا اس لیے انہوںنے ق لیگ کے سابق ایم این اے کو امیدوار بنایا ہے جس نے شیخوپورہ کو اپنے پانچ سالہ دور میں کھنڈر بنادیا تھا۔ پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی بندر با نٹ پر آج اس کے کارکن بنی گا لہ میں پارٹی قیادت کے خلاف احتجاج اور دھرنا دیئے بیٹھے ہیں عمران خاں نے جو بویا وہی آج کا ٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور میں جتنے ترقیاتی کام ہو ئے اسکی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی عام انتخابات میں ہمارامقابلہ ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں اور سازشی ٹولے سے ہے جیت مسلم لیگ(ن) کی ہو گی زرداری کی پیپلز پارٹی کو ڈھونڈنے سے بھی امیدوار نہیں مل رہے بدترین شکست پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا مقدر ہے عوام جھوٹ بہتان، الزام تراشی اور گا لی گلوچ کی سیاست کرنے والوں سے بخوبی آگاہ ہے۔