پاکستان کا قیام اللہ کی نعمت ہے: سمیع اللہ بوکا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آزاد امیدوار پی پی 138چوہدری سمیع اللہ بوکا نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کو وہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی انتخابات میں فتح یاب ہو کر اولین ترجیح میں یقینی بنائی جائیں گی جن کی ضرورت عوام شدت سے محسوس کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چوہدری سمیع اللہ بوکا نے کہا کہ پاکستان کا قیام اللہ کی نعمت ہے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وطن عزیز لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔