غریبوں کو خوشیوں میں شریک کرنا عید کا تقاضا ہے: غلام مرتضیٰ شاذی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا دراصل عید ہے ایسانہیں ہونا چاہیے کہ امیر کے بچے تو عید منائیں اور غریب دیکھتے رہ جائیں ہمیں اپنے ارد گرد نظر رکھنی چاہیے اور غربت میں پسے افراد کوڈھونڈ کر ضرورت کی اشیا پہنچانی چاہئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد پیر بہار شاہ میں جمعۃ الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ عیدالفطر تو ان کی ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق رمضان المبارک کے روزے رکھے اور اپنی زندگی کو قرآنی احکامات کے مطابق ڈھالا ورنہ بھوک پیاس کچھ فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو خوشیوں میں شریک کرنا عید کا تقاضا ہے۔