ننکانہ میں 528 مقامات پر عید کے اجتماعات ہونگے، سکیورٹی انتظامات مکمل
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں عیدالفطر کے موقعہ پر کل 528مقامات پر عید کے اجتماعات ہونگے جن کی سکیورٹی کے لئے ضلعی پولیس ننکانہ صاحب نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عیدالفطر کے موقعہ پر ضلع بھر میں 461 مساجد، 28 امام بارگاہوں، 12احمدیہ بیت الذکر اور 27کھلے مقامات پر عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی جن کی سکیورٹی کے لئے 1ایس ایس پی ،03ڈی ایس پی،08انسپکٹر،35سب انسپکٹر،52اے ایس آئی،42ہیڈ کانسٹیبل،535کانسٹیبل 03,لیڈی کانسٹیبل 69قومی رضا کار اور ولنٹئیر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔