• news

متحدہ عرب امارات نے شہریوں کو پاکستان سمیت 13ممالک نہ جانے کا مشورہ دیدیا

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو 13 ممالک نہ جانے کا مشورہ دیدیا۔ خلیجی اخبار کے مطابق امارات کے دفتر خارجہ نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ امارات نے اپنے شہریوں کو جن ممالک نہ جانے کا مشورہ دیا ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ فہرست میں صومالیہ، عراق، شام، لیبیا، افغانستان، یمن، نائیجیریا، کانگو، جنوبی سوڈان، مڈغاسکر، برازیل شامل ہیں۔
ٹریول ایڈوائزری

ای پیپر-دی نیشن