صرف شناختی کارڈ مسئلہ نہیں، نوکریاں بھی دی جائیں خواجہ سرا: ازخود نوٹس پر چیف جسٹس سے اظہار تشکر
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالتی سماعت کے بعدگذشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں خواجہ سراﺅں نے کہاکہ صرف شناختی کارڈ انکا مسئلہ نہیں، انہیں سرکاری نوکریاں بھی دی جائیں۔ خواجہ سرا خود کفیل بننا چاہتے ہیں تاکہ معاشرہ انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حج کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سعودی حکومت کے ساتھ ہماری حکومت کوان سے ہمارے مسئلے پر بات کرنی چاہئے۔ خواجہ سراﺅں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری ملاقات چیف جسٹس سے فاﺅنٹین ہاﺅس میں ہوئی۔ چیف جسٹس کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ہم چیف جسٹس کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے کیس کا ازخود نوٹس لیا۔
خواجہ سرا