نثار اور تحریک انصاف کے ترجمان نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف اور چودھری نثار علی خان کے ترجمان نے ایک دوسرے کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ تحریک انصاف اور چوہدری نثار کے ترجمان نے نجی ٹی وی چینلز کی ان خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا چوہدری نثار کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بات چیت ہورہی ہے اور چوہدری نثار کے مخالف امیدوار غلام سرور خان کو پارٹی قیادت نے مخالفانہ بیان بازی سے روک دیا ہے۔
تردید