مینڈیٹ محدود ہے‘ عام آدمی کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کرینگے : حسن عسکری
لاہور + منڈی بہاءالدین+ گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے عید کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے منڈی بہاﺅالدین میں ڈی ایچ کیو کی زیرتعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت آئینی طور پر نئے منصوبے نہیں لاسکتی، تاہم صحت کے جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ الیکشن کمشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات کے انتظامات کئے جائیں گے اور الیکشن میں اپنی کارکردگی سے غیر جانبداری ثابت کریں گے۔ تنقید کی پروا نہیں، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔ قبل ازیں حسن عسکری کا منڈی بہاءالدین پہنچنے پر پرجوش خیرمقدم کیا گیا۔ حسن عسکری نے اپنے والد سید مقبل حسین رضوی کی قبر پر حاضری دی۔ حسن عسکری نے عےدکے روز چائلڈ پروٹےکشن اےنڈ وےلفےئر بےورو کا دورہ کےا۔نگران وزےراعلیٰ نے بے سہارا بچوں کے ساتھ عےد کا روز گزارااور بے سہارا بچوں کے ساتھ ملکر کےک کاٹا۔ نگران حکومت نے کابےنہ تشکےل دے دی ہے جو کہ دس وزراءپر مشتمل ہے تاہم دو تےن وزراءکی مزےد گنجائش ہے کےونکہ پنجاب حکومت کے 43محکمے ہےں اورمتعلقہ ادارے بھی موجود ہےں۔ نگران حکومت کو اس کی کارکردگی پر جانچا جائے گا اورہم عام آدمی کو رےلےف دےنے کی پوری کوشش کرےںگے۔حسن عسکری نے گوجرانوالہ شہر کا دورہ کیا اورشہر میں صفائی اور مون سون کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کھانے پینے کی اشیاءکی کوالٹی کا بھی معائنہ کیا۔نگران وزیراعلیٰ نے شہریوں کی گندگی اور کوڑا کرکٹ کی شکایات پر سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیااور شہر میں گندگی، نکاسی آب کے نامناسب انتظامات اور ناقص خوراک پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا جہاں تک ہو سکا شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ حسن عسکری سے عید کے روز چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور انسپکٹر جنرل پولیس کلیم امام نے ملاقات کی۔ حسن عسکری نے والد سے محبت کے اظہار کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ حسن عسکری نے کوئٹہ میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
حسن عسکری