• news

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 3 شہید

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت تین افراد شہید ہو گئے، عید کے روز (ہفتہ) کو سریاب روڈ پر واقعہ کلی بنگلزئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لیویز فورس سبی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتےجے میں لیویز سپاہی انور جان اور اسکے ساتھی گاڑی میں سوار دو سگے بھائی نجےب اللہ اور حبیب اللہ موقع پر شہید ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی لیویز فورس سبی کے نائب تحصیلدار کی تحویل میں تھی جو عید کی چھٹےوں پر کوئٹہ آئے تھے، حملے کے وقت گاڑی میں سوار افراد قبرستان جا رہے تھے۔ ضلع کیچ کے علاقے میں سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور امیدوار صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اتوار کو آواران کے علاقے رحمت بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے سے گل محمد جاں بحق ہوگیا۔ تربت میں تاجر کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خضدار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
کوئٹہ/ہلاکتیں

ای پیپر-دی نیشن