چیمپینز ٹرافی کی فتح کی پہلی سالگرہ ، پاکستانیوں کا ایک مرتبہ پھر وہی جوش و جذبہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپینز ٹرافی کی فتح کی پہلی سالگرہ سوشل میڈیا پر خوب جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی ٹھیک ایک سال پہلے 18 جون 2017ء کو پاکستان نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں روائتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر بھارتیوں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ٹرافی اٹھائی تھی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے جس میں فخر زمان کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔ بھارتی بیٹنگ لائن محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان کی طوفانی باولنگ کا سامنا نہ کر سکی۔ پوری بھارتی ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ چیمپینز ٹرافی کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانیوں جانب سے ایک مرتبہ پھر وہی جوش و جذبہ دکھایا جا رہا ہے جو 18 جون 2017ء کو تھا اور سوشل میڈیا پر خوب جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔